لاہور:اچھرہ کے قریب پل پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق،دوسرازخمی

پیر 8 اکتوبر 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) اچھرہ کے قریب پل پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہو گیا ہے ریسکیو 1122نے زخمی ہو نے والے نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ جان بحق ہونے والے نو جوان کی لاش پولیس نے قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اچھرہ کے قریب پل پر ٹر ک اور 2مو ٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک نوجوان جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے،واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرنے والے نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی ہے ،پولیس کے مطابق مر نے والے نوجوان کے لواحقین کے آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں