رانا ثنا اللہ14بے گناہوں کے قتل کا حساب دینے کی تیاری کریں‘ صوبائی وزیراطلاعات

اقتدار کی چھتری تلے عوام کو کھربوں کے ٹیکے لگانے والوں کو حساب تو بہرحال دینا ہی پڑے گا‘فیاض الحسن چوہان

پیر 8 اکتوبر 2018 22:14

رانا ثنا اللہ14بے گناہوں کے قتل کا حساب دینے کی تیاری کریں‘ صوبائی وزیراطلاعات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ماڈل ٹا ئون میں قتل و غارت گری کرنے والے کو تنقید زیب نہیں دیتی ، رانا ثنا اللہ اینڈ کمپنی کو14بے گناہوں کے خون کا حساب دینا ہوگا ، رانا ثنا اللہ اپنے قائدین کی بدترین کرپشن اور بددیانتی کا تحفظ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایم این اے رانا ثنا اللہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعا ت وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ حیرت ہے کہ جن لوگوں نے قتل و غارت گری میں نشان امتیاز لیا آج وہ دوسروں پر تنقید کررہے ہیں۔آشیانہ ہاسنگ سکینڈل میں3000کنال اور 14ارب ڈکار کر بھی مفروضہ مفروضہ کی رٹ لگانے کا حوصلہ صرف رانا ثنا اللہ ہی کرسکتے ہیں۔اقتدار کی چھتری تلے کھربوں کے ٹیکے لگانے والوں کو حساب تو بہرحال دینا بھی پڑے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے آصف کرمانی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ نون لیگ کی لگائی گئی گرہیں ہماری حکومت کو دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنی کھربوں کی کرپشن سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں 1250ارب ، گیس میں 150ارب ، ریلوے میں 35ارب کا خسارہ (ن) لیگ کی حکومت نے عوام پر مسلط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ لیول گزشتہ پانچ سالوں میں 25ارب سے کم کرکے 18ارب پر عمران خان نہیں بلکہ آل شریف کی حکومت لائی۔ آل شریف کی حکومت کے حواری نیب کی آزادانہ حیثیت کو مشکوک اور متنازعہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں لیکن انہیں ہرگز کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں