فیاض الحسن چوہان کی ڈی جی پی آر افسران کوکارکردگی بہتر بنانے کیلئے جدید پی آر تکنیکس استعمال کرنے کی ہدایت

وقت کا تقاضا ہے کہ ڈی جی پی آر آفس کی کارکردگی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کی جائے ‘صوبائی وزیر اطلاعات

پیر 8 اکتوبر 2018 22:57

فیاض الحسن چوہان کی ڈی جی پی آر افسران کوکارکردگی بہتر بنانے کیلئے جدید پی آر تکنیکس استعمال کرنے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اطلا عات و ثقا فت فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی کارکردگی اچھی ہے تاہم افسران زیادہ محنت لگن اور تعلقات عامہ کی جدید تکنیکس استعمال کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کا گراف مزید بلند کرسکتے ہیں - یہ بات انہوں نے آج محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے دفتر میں افسران کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز امجد حسین اور محکمے کے دیگر سینئر افسران موجودتھی- فیاض الحسن چوہان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہی- ڈی جی پی آر تحریک انصاف کی حکومت کا ویژن موثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ملک کو گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور کرپشن زدہ ماحول سے نجات دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں-انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر میں پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے تینوں شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے درکار افرادی قوت و مشینری کے لئے تمام تر وسائل مہیا کئے جائیں گی- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کے پی کے طرز پر پنجاب میں بھی پولیس ، انتظامیہ اور بیوروکریسی کو غیرسیاسی کیا جائے گا اور نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گی-اس موقع پر ڈی جی پی آر امجدحسین نے وزیراطلاعات کو محکمانہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی پی آر کے افسران اور ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں اور اپنے محدود وسائل کے باوجود شاندار کارکردگی پیش کررہے ہیں-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں