اراکین اسمبلی کو نظریہ پاکستان کی آگاہی کیلئے درخواست جمع کرانے والے کو جرمانہ

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو 30 ہزار روپے جرمانہ کر کے درخواست مسترد کر دی

منگل 9 اکتوبر 2018 15:01

اراکین اسمبلی کو نظریہ پاکستان کی آگاہی کیلئے درخواست جمع کرانے والے کو جرمانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ممبران قومی اسمبلی کیلئے اسلامی تعلیمات اور نظریہ پاکستان کی آگاہی کے لیے درخواست جمع کرانے والے شخص کو جرمانہ کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ایڈووکیٹ محمد سعد سلیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ممبران قومی اسمبلی کے لیے اسلامی اور ملکی تاریخ سے آگاہی ضروری ہے، اراکین کی اکثریت اسلامی قوانین اور پاکستان کی تاریخ سے آگاہ نہیں ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ممبران کو ملکی معلومات ہونی چاہیے، دنیا بھر کے پارلیمنٹیرینز اپنے ممالک کی تمام تفصیلات سے مکمل طور پر آگاہ ہوتے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ممبران قومی اسمبلی کے لیے اسلامی تعلیمات اور نظریہ پاکستان کے لیے نصاب مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کو مسترد کر دی اور درخواست گزار کو 30ہزار روپے جرمانہ بھی کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں