عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق آئی جی پنجاب پر فرد جرم عائد کر دی

سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا صحت جرم سے انکار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 9 اکتوبر 2018 14:38

عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق آئی جی پنجاب پر فرد جرم عائد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2018ء) : اے ٹی سی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔مشتاق سکھیرا نے صحت جرم ماننے سے انکار کر دیا۔مشتاق سکھیرا نے عدالت سے فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی کو سات روز تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے سابق آئی جی پنجاب کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ فرد جرم پڑھ کر سائن کریں ورنہ عدالت اپنا حکم جاری کرے گی۔

مشتاق سکھیرا نے فرد جرم پڑھ کر دستخط کر دیے۔دوران سماعت مشتاق سکھیرا کے فون کی گھنٹی بجی۔عوامی تحریک کے وکیل نے کہا کہ مشتاق سکھیرا کے فون کی گھنٹی بجی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مشتاق سکھیرا کا موبائل لینے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔خیال رہے دو روز قبل سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے نئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی عوامی تحریک کی درخواست پر پنجاب حکومت پراسکیوشن اور ملزمان کو نوٹس کر دئیے تھے۔

خیال رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14افراد شہید جب کہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے طاہرالقادری کوفون کیا تھا اور ان کوسانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلانے کا عزم کیا تھا۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو فوری طور ملوث افسران کومعطل کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹیلیفون آیا تھا۔

انہوں نے شہدائے ماڈل ٹان کے ورثا کو انصاف دلوانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں آنا چاہیے۔ طاہرالقادری نے بتایا کہ اس حوالے سے چودھری پرویز الہی، عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات ہوئی یہ سب لوگ اول روز سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف دلوانے کی جدوجہد میں ساتھ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کومعطل کرنے کا حکم دیا تھا۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کوسانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس افسران کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ سابق وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں