حکمرانوں نے پہلے دو ماہ میں ہی معیشت کا کباڑہ کر دیا ،

یہ کیسی تبدیلی ہے جس کے آتے ہی ڈالر کو پر لگ گئے ‘ترجمان بلاول بھٹو ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ، وزیراعظم نے چندہ مہم کی ناکامی کے بعد مہنگائی مہم چلائی اور اب قرضہ مہم پر نکل پڑے ہیں‘مصطفی نواز کھوکھر

منگل 9 اکتوبر 2018 15:52

حکمرانوں نے پہلے دو ماہ میں ہی معیشت کا کباڑہ کر دیا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سو دنوں میں تقدیر بدلنے کے دعویداروں نے ملک کو بحرانوں سے دھکیل دیا ہے، وزیراعظم نے چندہ مہم کی ناکامی کے بعد مہنگائی مہم چلائی اور اب قرضہ مہم پر نکل پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ معاشی پالیسی سے ناواقف حکمرانوں نے پہلے دو ماہ میں ہی معیشت کا کباڑہ کر دیا ہے، پہلے سو دنوں میں سرمایہ کاروں کے ڈھائی سو ارب رپے ڈوب چکے ہیں، یہ کیسی تبدیلی ہے جس کے آتے ہی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں۔

ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ مہنگائی بیرونی قرضوں سے بچنے کیلئے کی تو اب آئی ایم ایف کے پاس کیوں جا رہے ،یہ وہی وزیراعظم ہیں نہ جو کرتے تھے بیرونی قرضے سے خودکشی کو ترجیح دیں گے۔اب ہر چیز مہنگی کر دی، روٹی تک پچیس فیصد سے زیادہ مہنگی ہو چکی ہے، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ تشویشناک امر یہ ہے کہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دوست ممالک بھی مدد کو تیار نہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ اپنا جگہ حکومت بتائے اس کی معاشی پالیسی ہے کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں