وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جانے پراستعفیٰ دیں،ن لیگ

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا،اسٹاک ایکسچینج میں لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے،بتایا جائے راتوں رات ڈالر کس نے غائب کیا؟فواد چودھری کو شرم آنی چاہیے،یہ تماشے کررہے ہیں کہ سی این جی اسٹیشنز کے ٹوائلٹس گندے ہوں تواس کے ساتھ سیلفی بنا کربھیجیں۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی یس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اکتوبر 2018 15:42

وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جانے پراستعفیٰ دیں،ن لیگ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مطالبہ کرتی ہیں کہ وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جانے پرمستعفی ہوجائیں، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا،اسٹاک ایکسچینج میں لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے،بتایا جائے راتوں رات ڈالر کس نے غائب کیا؟فواد چودھری کو شرم آنی چاہیے،یہ تماشے کررہے ہیں کہ سی این جی اسٹیشنز کے ٹوائلٹس گندے ہوں تواس کے ساتھ سیلفی بنا کربھیجیں۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مطالبہ کرتی ہیں کہ وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جانے پرمستعفی ہوجائیں۔ رات کے اندھیرے میں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات کی گئی۔بتایا جائے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے قبل گیس کی قیمت کیوں بڑھائی۔

(جاری ہے)

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا۔انہوں نے کہا کہ دو دن میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بتایا جائے راتوں رات ڈالر غائب کرکے کس نے مہنگا کیا؟اسٹاک ایکسچینج میں لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کو کرسی اور کنٹینر میں فرق نظر نہیں آتا۔یہ تماشے کررہے ہیں کہ سی این جی اسٹیشنز کے ٹوائلٹس گندے ہوں تواس کے ساتھ سیلفی بنا کربھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال میں ہم نے ریلوے میں 5ہزار نوکریاں میرٹ پر دی ہیں۔

نئی ٹرینیں چلانے سے اربوں روپے کا خسارہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت کے دفتر لایا گیا۔ پشاور میٹرو کا ٹھیکہ اس ٹھیکے دار کو دیا گیا جس کا ٹھیکہ شہبازشریف نے منسوخ کیا تھا۔آج فواد چودھری بتائے کہ آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے؟ انتظار رہے گا کہ فواد چودھری کب پی آئی ڈی کا دروازہ کھولیں گے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے فواد چودھری کے چہرے پر شرمندگی تو ہونی چاہیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیرقانونی حکم نہ ماننے پر آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا گیا۔ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کردیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں