حج کے موقع پروفات پانے والے تمام پاکستانیوں کے ورثاء کو 5لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان

5 لاکھ روپے کی رقم عازمین حج کے قانونی ورثاء کو دی جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 9 اکتوبر 2018 17:40

حج کے موقع پروفات پانے والے تمام پاکستانیوں کے ورثاء کو 5لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09اکتوبر2018ء) حج کے موقع پروفات پانے والے تمام پاکستانیوں کے ورثاء کو 5لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 5 لاکھ روپے کی رقم عازمین حج کے قانونی ورثاء کو دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے جو صاحب استطاعت مسلمانوں پر فرض کیا گیا ہے۔ حج و عمرے کی ادائیگی کے لیے غریب سے غریب تر بھی اپنے دل میں خواہش رکھتا ہے اور اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی جمع پونجی لگا دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حج 2018ء کے موقع پر سعودی عرب میں وفات پانے والے تمام پاکستانیوں کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے زراعانت دی جائے گی۔وزارت مذہبی امور کے مطابق 15 اکتوبر کو ڈی جی حج مکہ،وفاقی وزیر مذہبی امور اور سکرٹری مذہبی امور کو حج 2018ء کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

جس میں حج کے دوران کسی بھی قسم کے پائے جانے والے سقم کی نشاندہی کی جائے گی۔

تاکہ آئندہ حج آپریشن میں ان خامیوں اور کمزوریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بریفنگ کے بعد وزارت مذہبی امور سعودی عرب میں وفات پانے والے تمام عازمین حج کے قانونی ورثاء کو پانچ لاکھ فی کس کےحساب سے دیے جائیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق حجاز مقدس میں وفات پانے والے حاجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وفات پانے والوں میں سرکاری سکیم کے 70، پرائیویٹ سکیم کے 24 اور دیگر میں 3 متوفی شامل ہیں جن میں سے 95 کی تدفین ان کے ورثاء کی اجازت سے حجاز مقدس کے قبرستانوں میں کر دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں