ن لیگ کا شہبازشریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کا اعلان

سابق اسپیکر رانا اقبال کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل بدھ کو اسمبلی کی سیڑھیوں پرہوگا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو سابق اسپیکر سردار ایازصادق کی صدارت میں ہوگا، اپوزیشن نے حکومت کو قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے آج کی مہلت دی تھی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اکتوبر 2018 18:57

ن لیگ کا شہبازشریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کا اعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اکتوبر 2018ء) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے، حکومت کی جانب سے اجلاس نہ بلانے پرپنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس منعقد کیا جائے گا، اپوزیشن نے حکومت کو اجلاس ریکوزیشن کرنے کیلئے آج منگل تک کی مہلت دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی نیب میں بلاجواز گرفتاری پر بھر پور احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو اجلاس ریکوزیشن کرنے کی آج تک کیلئے ڈیڈلائن دی تھی۔ حکومت کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن نہ کرنے پر اپوزیشن نے اجلاس اسمبلی کی سیڑھیوں میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا اجلاس کل 3 بجے بلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کریں گے۔

اسی طرح اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سابق اسپیکرسردار ایاز صادق کریں گے۔اجلاس جمعرات کو سہ پہر3بجے بلایا جائے گا۔اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی اور سینیٹرزشرکت کریں گے۔واضح رہے گزشتہ روزمرکزی رہنماء ن لیگ رانا ثناء اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا تھاکہ شہبازشریف کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ ہے۔

بغیر کسی ثبوت اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ آشیانہ کیس میں نہ عوام کا ایک روپیہ خرچ ہوا اور نہ ہی ایک انچ زمین کسی کودی گئی۔ لطیف اینڈ سنز کا ٹھیکہ منسوخ کردیا گیا۔ شہبازشریف کا اختیار نہیں تھا شہبازشریف نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ نوازشریف پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اجلاس نہیں بلایا جاتا۔

اگر حکومت نے کل تک قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن نہ کیا تواسمبلیوں کے باہر اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ اپوزیشن قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر اجلاس کرے گی۔کل ایک دن کی مہلت ہے بدھ سے باقاعدہ احتجاج کریں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کوجعلی مینڈیٹ کی بنیاد پرصرف 4ووٹوں سے وزیراعظم بنایا گیا ہے۔اگر اپوزیشن کے پاس زیادہ سیٹیں آجاتی ہیں توپھر اپوزیشن آئین کے تحت حکومت کو گرا سکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں