وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ذ ہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

منگل 9 اکتوبر 2018 21:09

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ذ ہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پرپیغام
لاہور۔9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذ ہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دماغ جسم کا اہم ترین جزو ہے جس کا متوازن رہنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے اور ورزش اور تفریحی سرگرمیاں دماغ و ذہن کو صحت مند رکھتی ہیں جبکہ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے ذ ہنی امراض لاحق ہونے کے خدشات میںاضافہ ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول اور فطرت کے اصولوں کے مطابق زندگی گزار نا ذ ہنی امراض کے خدشات کو کم کرتا ہے۔ ذ ہنی امراض سے لا علمی اور بروقت علاج معالجہ نہ ہونا کسی بڑے مسئلے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے کیونکہ نفسیاتی امراض انسان کی جسمانی اور ذ ہنی صلاحیتوں کو ختم کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام میں ذ ہنی مریضوں کے علاج اور بیماریوں سے بچاؤکا شعور پیدا کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ذ ہنی امراض میں مبتلا افراد کیلئے مثبت اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عزم کرنا ہے کہ ذ ہنی امراض میں مبتلا افرادکے علاج معالجے وبحالی کیلئے مربوط انداز میں کوششیں جاری رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں