وزیراعلیٰ پنجاب سے بلوچستان کے وزیر جنگلات میر ضیاء اللہ کی ملاقات

منگل 9 اکتوبر 2018 21:09

وزیراعلیٰ پنجاب سے بلوچستان کے وزیر جنگلات میر ضیاء اللہ کی ملاقات
لاہور۔9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں بلوچستان کے وزیر جنگلات میر ضیاء اللہ نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے سفر میں ہم سب نے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے، صوبوں کے درمیان یکجہتی، ہم آہنگی اوربھائی چارے کو فروغ دیا جائیگا، انہوں نے کہاکہ ہم نے مل کر نیا پاکستان بنانا ہے ، بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے ، بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے جو کچھ ہوا کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں