صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس سے بین الاقوامی ماہرین تعلیم کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

، صوبائی وزیر مراد راس کا لائبریریز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان سکولوں میں ڈبل شفٹ چلانے پر غور کیا جا رہا ہے تا کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے،صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن

منگل 9 اکتوبر 2018 21:11

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس سے بین الاقوامی ماہرین تعلیم کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
لاہور۔9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی دو بین الاقوامی کمپنیوں نے صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوںکے طالبعلموں کو ارزاں نرخوں پر ٹیچنگ ٹیبلٹس مہیا کرنے کی پیش کش کی ہے تا کہ طالبعلم کی تعلیمی مواد کے بارے میں انڈر سٹینڈنگ بہتر ہو ، ایڈوانس ریسرچ انجینئرنگ کنسلٹ اور فاسٹ پلانٹس کمپنیوں کے آٹھ رکنی نمائندہ وفد نے گذشتہ روزصوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سکولز ایجوکیشن سیکٹر میں جدید تعلیمی اصلاحات متعارف کروانے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر مراد راس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی معاونت کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں پنجاب کے تعلیمی شعبہ میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں، صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی لائبریریوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا اور اس کیساتھ بڑھتی ہوئی آبادی کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سکولوں میں ڈبل شفٹ چلانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تا کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، انہوں نے کہا کہ آئوٹ آف سکول بچوں کو واپس سکولوں میں لانااور ان کیلئے بہترین تعلیمی انفراسٹرکچر مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، وفد کی قیادت مشعل الوطیبی کر رہے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں