مسجد کے حجرے میں بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار

مولوی انوار الحق مسجد کے حجرے میں بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیوز بناتا، ملزم کا موبائل گم جانے سے ویڈیو وائرل ہو گئیں تھیں۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 9 اکتوبر 2018 20:44

مسجد کے حجرے میں بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2018ء) :مسجد کے حجرے میں بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔ملزم انوارالحق کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی جن میں ایک باریش شخص مسجد کے حجرے میں بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکتیں کررہا تھا۔

ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد وزارت انسانی حقوق نے ان ویڈیوز پر نوٹس لیا۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وزارت انسانی حقوق نے مسجد میں بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے شخص کو گرفتار کروا دیا ہے۔وائرل ویڈیو میں بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کا طریقہ واردات ایسا تھا کہ ملزم پہلے بچیوں کو ورغلاتا اور اپنے حجرے میں لے جاتا جہاں وہ نہ صرف بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بناتا۔

بچیوں کو خاموش رہنے کے لیے لالچ اور دھونس دھمکی کا بھی سہارا لیتا۔تاہم کچھ عرصہ قبل ملزم کا موبائل گم گیا تھا جو کسی کے ہاتھ لگ گیا ۔جس کے بعد یہ ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔یاد رہے کہ ہمارے ہاں اس طرح کا شرمناک واقعہ پہلا نہیں ہے بلکہ زینب قتل کیس میں ملوث عمران بھی بظاہر مذہب کا لباس اوڑھے ہوئے اس شرمناک جرم میں ملوث تھا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے جنسی درندوں کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے جو جرم کے ساتھ ساتھ مذہب کی بدنامی کا باعث بھی بنتے ہیں۔                                                                               

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں