انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منشا بم ،اسکے بیٹوں کے شناختی کارڈ نمبر بلاک کرانے کا حکم دیدیا

دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ،ملزمان کی ضمانتیں دینے والوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے شناختی کارڈ نمبر نادرا سے بلاک کرانے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں دینے والوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیدیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے منشا بم کے خلاف ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے شناختی کارڈ نمبر نادرا سے بلاک کرانے کا حکم د یتے ہوئے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے ضمانتیں دینے والوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کے بھی احکامات جاری کر دئیے ۔عدالت نے بار بار طلبی کے نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے اورروپوشی پر 4 اکتوبر کو منشا بم اور بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ عدالت نے منشا بم کو بیٹوں سمیت گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ عدالت نے ایس ایچ او جوہر ٹائون کو رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں