لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنیوالے طالبعلموں کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت دیدی

پی ایم ڈی سی کی شق 48اور 60کو غیر قانونی قرار ،امتحان لیکر کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو پریکٹس کیلئے این او سی جاری کیا جائے‘حکم

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:24

لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنیوالے طالبعلموں کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والے طالبعلموں کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست گزار مریم سمیت دیگر کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جو کہ 24 صفحات پر مشتمل ہے۔ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کی ڈگری لینے والے طالبعلموں کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت دے دی، عدالت نے فیصلے میں پی ایم ڈی سی کی شق 48اور 60کو غیر قانونی قرار دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والا امتحان لے کر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پریکٹس کے لیے این او سی جاری کیا جائے۔بیرون ملک سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کرنے والے طالب علموں نے پی ایم ڈی سی کی پالیسی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بیرون ملک ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والوں کو پاکستان میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی پاکستان میں پریکٹس کے لیے پی ایم ڈی سی کا امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان سے ایف ایس سی اور بیرون ملک ایم بی بی ایس کرنے والوں کے لیے پالیسی تبدیل کی گئی ہے۔ ایف ایس سی میں 60 فیصد نمبر کی شرط لاگو کر کے ڈاکٹری کے امتحان سے روکا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں