حکومت کی کوئی معاشی پالیسی ہے اور نہ انتظامی، ہر طرف افراتفری کا عالم ہے‘ترجمان بلاول بھٹو

معیشت ، تجارت تباہ ،وزیراعظم زعم مہارت میں مبتلا ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہر شعبے کے ماہر ہیں‘سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

بدھ 10 اکتوبر 2018 16:47

حکومت کی کوئی معاشی پالیسی ہے اور نہ انتظامی، ہر طرف افراتفری کا عالم ہے‘ترجمان بلاول بھٹو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے ملک کو بدترین مالی اور انتظامی بحران کا شکار کر دیا ہے، حکومت کی کوئی معاشی پالیسی ہے اور نہ انتظامی، ہر طرف افراتفری کا عالم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم زعم مہارت میں مبتلا ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہر شعبے کے ماہر ہیں، غلط فیصلوں اور پالیسیوں نے ملک کی معیشت اور تجارت کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کے معاملات مداخلت کر کے مسلسل آئین کی خلاف ورزیاں کئے جا رہے ہیں، وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب کو ہٹا کر براہ راست صوبائی خودمختاری پر وار کیا ہے، آئی جی کا تقرر صوبے کی سفارش پر ہوتا ہے، یہاں وفاق صوبے سے پوچھے بنا فیصلے کر رہا ہے۔ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں ایک ہی جماعت کی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آئین و قانون کی پاسدرای نہ کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں