ْماضی کی حکومت کی نااہلی سے قومی ادارے کنگال ہوئے، ورثے میںتباہ حال معیشت ملی‘عثمان بزدار

سابق حکومت کی غلط پالیسیوں سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا،ماضی میں عوامی مفادات کو فراموش کیا گیا عمران خان کے فیصلے پاکستان کے بہتر مستقبل کی بنیاد بنیں گے، فیصلوں کے اثرات دیرپااورمثبت ہونگے‘وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 10 اکتوبر 2018 17:18

ْماضی کی حکومت کی نااہلی سے قومی ادارے کنگال ہوئے، ورثے میںتباہ حال معیشت ملی‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی۔ ماضی کی حکومت نے اپنی نااہلی کے باعث قومی اداروں کو کنگال کیااور سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوااورماضی میں فیصلے کرتے ہوئے عوامی مفادات کو فراموش کیا گیا۔

وہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے ،جنہوںنے ان سے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان معیشت کو درست کرنے کیلئے مشکل فیصلے کر رہے ہیں اور یہ فیصلے پاکستان کے بہتر مستقبل کی بنیاد بنیں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کے پر امن ، روشن اور خوشحال مستقبل کا ضامن ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہمارا ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کیلئے وقف ہے اور عوام جلد نئے پاکستان کے خدو خال میں نمایاں طور پر مثبت تبدیلی کو محسوس کریںگے اور پرانے پاکستان کو بدل کر نیا پاکستان بنائیں گے۔انہوںنے کہا کہ سیاسی مفادات کیلئے نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے فیصلے کر رہے ہیںاوربظاہر مشکل لگنے والے فیصلوں کے اثرات دیرپااورمثبت ہوں گے کیونکہ پاکستان میں تحریک انصاف سے زیادہ عوام دوست حکومت آ ہی نہیں سکتی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ اراکین اسمبلی کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اوران کی عزت میری عزت ہے ۔پنجاب میں فیصلے اراکین اسمبلی کی مشاورت سے ہور ہے ہیں اورارکان اسمبلی سے مشاورت کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی ظہور حسین قریشی، محمد افضل خان ڈھانڈلہ، احمد حسین ڈیہڑ، ملک محمد عامر ڈوگر، میاں محمد شفیق، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، محمد احمر سلطان، غلام بی بی بھروانہ، خرم شہزاد، رضا نصراللہ، سردار طالب نکئی، عمر اسلم خان، امجد علی خان، راجہ ریاض، فیض اللہ، شنیلا روتھ، صوبائی وزیر محمد آصف نکئی،معاون خصوصی عمر فاروق، اراکین صوبائی اسمبلی سید عباس علی شاہ ،غضنفر عباس، لطیف نذر، شکیل شاہد اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان شامل تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں