میانی صاحب قبرستان کی 32مرلہ اراضی پر مزید قبضہ ہے ‘رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

قبرستان کی ایک انچ اراضی پر بھی قبضہ برداشت نہیں کرینگے‘عدالت نے قبضہ کرنیوالے افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری قبرستان کمیٹی نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ میانی صاحب قبرستان کی 32مرلہ اراضی پر مزید قبضہ ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت شروع کی تو سیکرٹری قبرستان کمیٹی نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ میانی صاحب قبرستان باغیچی شاہ چراغ میں گھر قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرکے بنائے گئے ،قبضہ کرنیوالے افراد نے قبرستان کی 32مرلہ اراضی پر گھر تعمیر کررکھے ۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ حافظ خلیل نے دلائل دئیے ۔جسٹس علی اکبر قریشی نے قبضہ کرنے والے افراد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان کی اراضی پر ایک انچ بھی قبضہ برداشت نہیں کریں گے ۔عدالت نے مزید سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں