پولیس نے منشا بم ،اسکے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:56

پولیس نے منشا بم ،اسکے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) پولیس نے لاہور میں سرگرم قبضہ گروپ کے سرغنہ منشا بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سپریم کورٹ نے جوہر ٹائون میں اراضی پر قبضے کے کیس میں منشا بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

منشا بم کی گرفتاری کیلئے آپریشن ونگ اور سی آئی اے کی 10سے زائد ٹیمیں کام کر رہی ہیں، پولیس کو منشا بم کے بیرون ملک فرار ہو جانے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق منشا بم اور اس کے بیٹوں کا نام ای سی ایل اور پروونشنل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ میں ہے جبکہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے 10روز بعد بھی ملزم منشا بم تاحال گرفتار نہ ہو سکاجس پر اب پولیس نے منشاء بم اور اسکے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں