توہین عدالت کی درخواست پر سابق ڈی جی ایل ڈی سے جواب طلب

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:56

توہین عدالت کی درخواست پر سابق ڈی جی ایل ڈی سے جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سابق ڈی جی ایل ڈی زاہد اختر زمان سے جواب طلب کر لیا ۔ مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے سمن اباد کی ثریا بیگم کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کے حکم کے باوجود 29 کنال اراضی کا انتقال اسکے نام نہیں کیا جا رہا ،عدالت کے چودہ جنوری 2017ء کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ زاہد اختر زمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر عدالت نے زاہد اختر زمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں