شجاعت حسین ،پرویزالٰہی سے ناروے کے سفیر کی ملاقات ،

دو طرفہ تجارت اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار خطے میں پاکستان کا بڑا مقام ہے ناروے کے لوگ پاکستان کو بہت پسند کرتے ہیں ‘ملاقات میں ناروے کے سفیر کی گفتگو

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:59

شجاعت حسین ،پرویزالٰہی سے ناروے کے سفیر کی ملاقات ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ناروے کے سفیر Mr. Kjell-Gunner Erikson اور فرسٹ سیکرٹری Mr. Jؐrn نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ناروے کے سفیر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر بھی جب گجرات کا نام آتا ہے تو چودھری صاحبان کا ریفرنس سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے، ناروے کی حکومت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر بھی بہتر تعلقات کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کو بڑا مقام حاصل ہے، ناروے کے لوگ پاکستان کو بہت پسند کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں