انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد میں 55فیصد اضافہ

18 کیلئے اب تک 4لاکھ 82ہزار 275 گوشوارے موصول ہوئے ‘ ایف بی آر

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:43

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد میں 55فیصد اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ 9اکتوبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 55 فیصد اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق 2018 کیلئے اب تک 4لاکھ 82ہزار 275 گوشوارے موصول ہوئے ہیں جبکہ 2017 میں اسی تاریخ تک 3 لاکھ 12 ہزار67گوشوارے موصول ہوئے تھے، اسی طرح موصول ہونے والے گوشواروں کی تعداد میں ایک لاکھ 70 ہزار 208گوشواروں کا اضافہ ہوا ہے۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ٹیکس دہندگان کے موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور ایف بی آر کے ای فائلنگ نظام کے استحکام پر اعتماد کا مظہرہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں