وزیراعلیٰ سے سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزراء خالد محمود،سردار محمد سبطین خان اوراراکین اسمبلی کی ملاقات
بااثر قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی کو مال مفت سمجھ رکھا تھا، تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی طاقتور مافیاپر ہاتھ ڈالا ہے اربوں روپے کی ہزاروں کنال اراضی واگزار،بااثر افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی:عثمان بزدار عوام بہت جلد خوشحال اور بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے ،تنقید برائے تنقید کرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں،نئے پاکستان میں عام آدمی عزت سے جیئے گا
جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:44
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود، صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان،اراکین قومی اسمبلی خواجہ شیراز،شوکت بھٹی اوررکن پنجاب اسمبلی محمد علی اعوان شامل تھے ۔
وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان کے درمیان ملاقات کے دوران شجرکاری مہم او ر اس پر ہونے والی پیش رفت اورقبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے شجر کاری مہم کوتیزی سے آگے بڑھانے پر بھی صوبائی وزیر جنگلات کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران محکمہ جنگلات کی اراضی واگزارکرانے پر صوبائی وزیرجنگلات سردار محمد سبطین خان کی کاوشوں کی تعریف کی اورکہا کہ سرکاری اراضی کوہر صورت قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے گا۔بااثر قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی کو مال مفت سمجھ رکھا تھالیکن تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی طاقتور مافیاپر ہاتھ ڈالا ہے اوراب تک اربوں روپے کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزار کرایا جاچکا ہے۔بااثر افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔انہوںنے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔حکومت شجرکاری مہم کو ایک تحریک سمجھ کر آگے بڑھا رہی ہے اوراس ضمن میں اہداف کے حصول کیلئے مثبت پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ پلانٹ فار پاکستان مہم ملک کو سرسبز و شاداب کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ درخت لگنے سے پاکستان کا ماحول بہتر ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں۔ نئے پاکستان میں عام آدمی عزت سے جیئے گا۔بہت جلد خوشحال پاکستان عوام کا مقدر ہوگا۔عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کو ہر حال میں یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔بہت جلدمعیشت کو استحکام دے کر ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے رائے ونڈ میں گرانفروش بے لگام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ