منشا بم اور اسکے 4 بیٹوں کے نام ای سی ایل میں داخل

منشاء بم کا نام ہوٹل آئی لسٹ میں شامل ،پولیس نے ایکسائز کو منشا بم کی گاڑیاں پکڑنے اور اسٹیٹ بینک کو منشا بم کے اکاونٹ معطل کرنے کی درخواست دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:41

منشا بم اور اسکے 4 بیٹوں کے نام ای سی ایل میں داخل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2018ء) اربوں روپے کے گھپلوں میں ملوث منشا بم اور اسکے 4 بیٹوں کے نام ای سی ایل میں شامل کر دئیے گئے۔حکومت نے منشاء بم کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے انتہائی سخت اقدامات بھی اٹھا لئیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں قبضہ مافیا کا سرغنہ اور اربوں روپے کے گھپلوں میں ملوث دہشت کی علامت سمجھے جانے والے منشا بم کے برے دنوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

اربوں روپے کے گھپلوں میں ملوث منشا بم اور اسکے 4 بیٹوں کے نام ای سی ایل میں شامل کر دئیے۔دوسری جانب پولیس نے ایکسائز سے درخواست کی ہے کہ وہ منشاء بم کی گاڑیوں کو ضبط کرلے اور اسٹیٹ بینک کو بھی منشاء بم کے اکاونٹ معطل کرنے کے لیے درخواست کردی گئی۔منشاء بم کا نام ہوٹل آئی لسٹ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جوہر ٹائون میں اراضی پر قبضے کے کیس میں منشا بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

منشا بم کی گرفتاری کیلئے آپریشن ونگ اور سی آئی اے کی 10سے زائد ٹیمیں کام کر رہی ہیں، پولیس کو منشا بم کے بیرون ملک فرار ہو جانے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق منشا بم اور اس کے بیٹوں کا نام ای سی ایل اور پروونشنل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ میں ہے جبکہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے 10روز بعد بھی ملزم منشا بم تاحال گرفتار نہ ہو سکاجس پر اب پولیس نے منشاء بم اور اسکے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں