شعبہ صحت میں اصلاحات کے بغیر مقررہ اہداف کا حصول ممکن نہیں،یاسمین راشد

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:46

شعبہ صحت میں اصلاحات کے بغیر مقررہ اہداف کا حصول ممکن نہیں،یاسمین راشد
لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شعبہ صحت میں اصلاحات کے بغیر مقررہ اہداف کا حصول ممکن نہیں۔ اصلاحات کے مئوثر نفاذ کیلئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ماہرین کی آرأ بھی ضروری ہیں، وہ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اجلاس کی صدارت کررہی تھیں۔

سیکرٹری ہیلتھ ثاقب ظفر بھی موجود تھے۔ وزیر صحت نے زور دیا کہ شعبہ صحت میں بہتری کے لئے خیبرپختونخوا کے ماڈل کا بھی بغور جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت پر خاص طور پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت یکم سے 6اکتوبر تک بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے کامیابی کے ساتھ ’ہفتہ غذائیت‘ کے دوران ماں اور بچے میں غذائیت کی کمی کا جامع ڈیٹا جمع کرچکا ہے جس کی روشنی میں دودھ پلانے والی اور حاملہ خواتین میں غذائیت کی کمی کا تدارک کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہدایت کی کہ میڈیکل تعلیم کے اداروںکے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے۔ ڈاکٹروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ مریض سے دوستانہ برتائو کو اپنا شعار بنائیں۔ انسانیت کی خدمت کا اجر دنیا میں پانے کی سوچ سے نجات پانا ہوگا اور آخرت میں اللہ سے اجر کی توقع رکھنا ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں