وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء خالد محمود،سردار محمد سبطین خان اوراراکین اسمبلی کی ملاقات

بااثر قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی کو مال مفت سمجھ رکھا تھا، تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی طاقتور مافیاپر ہاتھ ڈالا ہے‘ اربوں روپے کی ہزاروں کنال اراضی واگزار،بااثر افراد کیخلاف‘ بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی،عثمان بزدار

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:49

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء خالد محمود،سردار محمد سبطین خان اوراراکین اسمبلی کی ملاقات
لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیںاورعوام بہت جلد خوشحال اور بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں، تنقید برائے تنقید کرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں، ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اورپاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفافیت اور میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم عمران خان ہی ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے، وہ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے ، جنہوںنے یہاں سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود، صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان، اراکین قومی اسمبلی خواجہ شیراز، شوکت بھٹی اور رکن پنجاب اسمبلی محمد علی اعوان شامل تھے ، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان کے درمیان ملاقات کے دوران شجرکاری مہم اور اس پر ہونے والی پیش رفت اور قبضہ مافیا کیخلاف جاری آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ نے شجر کاری مہم کوتیزی سے آگے بڑھانے پر بھی صوبائی وزیر جنگلات کی کارکردگی کو سراہا، وزیراعلیٰ نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف جاری مہم کے دوران محکمہ جنگلات کی اراضی واگزارکرانے پر صوبائی وزیرجنگلات سردار محمد سبطین خان کی کاوشوں کی تعریف کی اورکہا کہ سرکاری اراضی کوہر صورت قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائیگا، بااثر قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی کو مال مفت سمجھ رکھا تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے اورابتک اربوں روپے کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزار کرایا جاچکا ہے، بااثر افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہیگی، انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ، حکومت شجرکاری مہم کو ایک تحریک سمجھ کر آگے بڑھا رہی ہے اوراس ضمن میں اہداف کے حصول کیلئے مثبت پالیسی اپنائی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں، پلانٹ فار پاکستان مہم ملک کو سرسبز و شاداب کرنے کی جانب اہم قدم ہے، درخت لگنے سے پاکستان کا ماحول بہتر ہوگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں، نئے پاکستان میں عام آدمی عزت سے جیئے گا، بہت جلد خوشحال پاکستان عوام کا مقدر ہوگا، عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کو ہر حال میں یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، بہت جلد معیشت کو استحکام دیکر ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں