محمد شہباز شریف کی گرفتاری اور احتساب عدالت کے ریمانڈ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:08

محمد شہباز شریف کی گرفتاری اور احتساب عدالت کے ریمانڈ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گرفتاری اور احتساب عدالت کے ریمانڈ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست حافظ مشتاق نعیمی نے ایڈوکیٹ ذوالفقار احمد بھلہ کی وساطت سے دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو استشنیٰ حاصل ہے، پاکستان کا آئین وزیراعظم اور وزیر اعلی کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، قانون کے مطابق پبلک آفس ہولڈر کے ایکٹ کو چیلنج کیا جاسکتاہے، آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق پبلک آفس ہولڈر کو گرفتار نہیں کرسکتے ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس کے ساتھ نیب آرڈیننس سیشن 5 ایم سیکشن 15 کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں