سفاکیت کی انتہا ، درندہ صفت باپ کی اپنی ہی 18 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش

بیٹی نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی عزت بچائی، طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:05

سفاکیت کی انتہا ، درندہ صفت باپ کی اپنی ہی 18 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اکتوبر 2018ء) : لاہور میں ایک درندہ صفت باپ نے اپنی ہی 18 سالہ بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن 18 سالہ لڑکی نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی عزت بچائی۔ پولیس اس سارے واقعے سے لاعلم رہی۔تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقہ میں درندہ صفت باپ نے اپنی 18 سالہ بیٹی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی جس پر 18 سالہ لڑکی نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی عزت بچائی۔

زخمی لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 18 سالہ نوجوان لڑکی کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر غضنفر علی نے اپنا گھر فروخت کر کے ساندہ میں ایک گھرکی تیسری منزل پر کمرے کرائے پر لیے ہوئے ہیں۔ چند روز قبل غضنفر کے بھانجے زوہیب نے بھی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پر اس نے بھانجے کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس بات پر گھر میں کافی جھگڑا ہوا۔ گذشتہ رات تمام اہل خانہ کمرے میں سو رہے تھے جب رات کے ڈھائی بجے مجھے اچانک چیخ و پُکار کی آواز سُنائی دی۔ جس کے بعد میں نے دیکھا کہ بچی دوڑ کر چھت پر چلی گئی اور اپنی عزت بچانے کے لیے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس پر اسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر میو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ اسپتال منتقل ہونے پر اس نے واویلا کیا کہ اس کے باپ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

لڑکی کے والد نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اس کی بیٹی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ ڈاکٹرز نے بھی بچی کی بات پر یقین نہیں کیا اور کہا کہ کوئی بھی باپ اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتا اور اسی لیے پولیس کو بھی اس کی اطلاع نہیں دی گئی۔ گھر میں موجود دیگر افراد کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں