کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس زندگی کی بازی ہار گیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:23

کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس زندگی کی بازی ہار گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹنے والابھارتی قیدی طبعی موت سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔جیل ذرائع کے مطابق 63سالہ بھارتی کرشن ویدیا ساگر ایسٹ ممبئی کا رہائشی تھا اور اس کیخلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

بھارتی قیدی کو چھ جون 2015ء کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ،کرشن کو دس ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ،کرشن سزا مکمل کر چکا تھا تاہم بھارتی حکومت نے اسکی شناخت نہ کی ۔

بھارتی قیدی کو دس مارچ 2017ء کو قونصل رسائی بھی دی گئی ۔ کرشن کا کیس فیڈرل ریویو بورڈ کو بھی بھجوایا جا چکا تھا ۔ بھارتی قیدی کرشن ساگر گزشتہ روز طبعی موت سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔جیل پولیس نے لاش کو جناح ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں