مری بلک واٹر سپلائی منصوبہ کی10عدم تکمیل پرخدیجہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کارجمع کروادی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:35

مری بلک واٹر سپلائی منصوبہ کی10عدم تکمیل پرخدیجہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کارجمع کروادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب اسمبلی میں مری بلک واٹر سپلائی منصوبہ کی10سال گذر جانے کے بعد بھی عدم تکمیل پر تحریک التوائے کار جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبہ کے التواء کی وجہ سے مری کے لاکھوں نفوس مشکلات سے دوچار ہیں اور تاخیر کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ، انہوںنے کہا کہ مری بلک واٹر سپلائی منصوبہ چوہدری پرویز الہٰی کے عرصہ وزارت اعلیٰ میں شروع ہوا ، اسی2008میں3ارب روپے سے مکمل ہونا تھا مگر شہباز حکومت نے برسر اقتدار آتے ہی اسے ٹھپ کردیا۔

(جاری ہے)

اگر اس منصوبہ کو نہ روکا جاتا تو یہ2008میں 3ارب روپے میں مکمل ہوچکا ہوتا تاخیر کے باعث اس کے تخمینہ لاگت میں7ارب کا اضافہ ہوچکا ہے یہ منصوبہ 3ارب سے بڑھ کر 10ارب کا ہوگیا ہے ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ اس مجرمانہ غفلت اور قومی خزانے کو نقصان کا نیب کو نوٹس لینا چاہیے انہوںنے کہا کہ منصوبہ کے متعلق صوبائی وزیر ہائوسنگ نے تمام حقائق قوم کے سامنے رکھ دیئے ہیں انہوںنے مزید کہا کہ شہباز شریف دور میں عوامی خدمت کے درجنوں منصوبے ٹھپ کرکے اورنج لائن جیسے بے کار منصوبے شروع کیے گئے اور دونوں ہاتھوں سے ملکی خزانہ لوٹا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں