وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا قدرتی آفات سے آگاہی اور بچائو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:52

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا قدرتی آفات سے آگاہی اور بچائو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچائو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اورناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے جدید سہولیات کو بروئے کارلانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور حادثات سے نمٹنے کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق خصوصی تربیت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے آگاہی کا شعور بیدار کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ قدرتی آفات سے عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب حکومت قدرتی آفات سے بچائو اور نمٹنے کے لئے موثر پالیسی پر عمل پیرا ہے۔صوبہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کا پیغام ہے کہ آفات سے آگاہی اور کم سے کم تباہی کی حکمت عملی پرپوری طرح عمل کیاجائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں