کپتان ہی تبدیلی لے کر آئے گا، وزیر اعظم عمران خان ہی پاکستان کواپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے‘عثمان بزدار

دس برس کے دوران قومی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا گیا،معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:52

کپتان ہی تبدیلی لے کر آئے گا، وزیر اعظم عمران خان ہی پاکستان کواپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی پاکستان کواپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ پاکستان بدلے گا اور کپتان ہی تبدیلی لے کر آئے گا۔وہ مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے جنہوںنے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو آج اس نہج پر سابق حکومتوں نے پہنچایا۔ ماضی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے اور گزشتہ دس برس کے دوران قومی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی اداروں کے ساتھ ملکی معیشت کو بھی تباہ و برباد کیا اور پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا گیا۔

(جاری ہے)

سابق ادوار میں قومی معیشت کے ساتھ جو گھناؤنا کھیل کھیلا گیا وہ نا قابل معافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔قوم کو وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے۔ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے۔ مشکل حالات عارضی ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دور میں ہی جلد اچھا وقت آئے گا اور تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدید بدلے گی اور ملک کو موجودہ مسائل سے نکالے گی۔ قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں