طلال چوہدری ووٹ لینے کے لیے اخلاقیات سے گر گئے

این اے 131 کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مخالف امیدوار کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:57

طلال چوہدری ووٹ لینے کے لیے اخلاقیات سے گر گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر 2018ء) :این اے 131 کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے مخالف امیدوار اور تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کر دی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے لاہور ،،اسلام آباد،، بنوں اور میانوالی سمیت 5 حلقوں سے الیکشن لڑا۔۔عمران خان نے این اے 53،، 35، 243، 95 اور 131 سے انتخاب میں حصہ لیا۔

عمران خان کی سب سے زیادہ مضبوط پوزیشن حلقہ این اے 95میانوالی میں نظر آئی جہاں انہوں نے اپنے مخالف لیگی امیدوار کو بھاری مارجن سے شکست دی۔ اسی طرح این اے 53 میں بھی انکا مقابلہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سسے ہوا جہاں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو عمران خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تاہم این اے 35 بنوں جہاں عمران خان کا مقابلہ اکرم درانی سے ہوا وہاں بھی فتح نے عمران خان کے قدم چومے اور کراچی کا حلقہ این اے 243 بھی عمران خان کے ہی نام رہا ۔

تاہم لاہور کا حلقہ این اے 131 عمران خان کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوا جہاں انکا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے ہوا۔اس علاقے میں کافی دلچسپ اور ٹف مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم عمران خان انتہائی قریب مقابلے کے بعد 6 سو ووٹوں سے اس حلقے سے فتح سمیٹنے میں کامیاب ہوگئے۔گو کہ خواجہ سعد رفیق نے اس انتخاب کو دھاندلی زدہ قرار دیا اور دوبارہ گنتی کے لیے ہر فورم پر گئے لیکن بالآخر انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

یوں عمران خان نے ایک ہی ساتھ پانچ حلقوں میں انتخابات جیتنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔تاہم کپتان نے میانوالی والی نشست اپنے پاس رکھتے ہوئے باقی نشستوں پر 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہونے جارہا ہے۔اس میں تمام حلقوں میں سے این اے 131 پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سیاسی دنگل کا سب سے بڑا مرکز ہوگا۔اس وقت این اے 131 میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں جہاں سیاسی درجہ حرارت بھی کافی بڑھ چکا ہے۔

مسلم لیگ ن اس حلقے میں الیکشن جیتنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئیے ہیں اور این اے 131 میں سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔اس حوالے سے ایک کارنر میٹنگ سے سابق وزیر طلال چوہدری نے بھی خطاب کیا۔طلال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے جو لوگ الیکشن سے پہلے کرتے تھے آئی آئی پی ٹی آئی ،جب انتخاب کے بعد انکے پاس بجلی کا پہلا بل آیا تو وہی آئی آئی ،اوئی اوئی میں بدل گئی ہے۔

اس موقع پر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار ہمایوں اختر کے حوالے سے انتہائی اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بڑے بڑے لوٹے دیکھے ہیں مگر اتنا گورا لوٹا نہیں دیکھا ، اس طرح کے گورے لڑکے محلے میں ہوں تو لوگ اورسب کچھ دے دیتے ہیں مگر ووٹ نہیں دیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقابلہ جھوٹوں کے ساتھ ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ہم یہاں دن رات کام کرتے رہے ہیں لیکن ہمارے مخالفین کا ایک ہی کام ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگ جائے۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیوملاحظہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں