وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف آزاد جمو ںو کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمو دکی ملاقات،

مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پربھارتی ظلم و ستم کی مذمت ،کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کااظہار

جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:32

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف آزاد جمو ںو کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمو دکی ملاقات،
لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں تحریک انصاف آزاد جمو ںو کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمو دنے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پربھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت کی اورکشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو زیادہ دیر تک حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کشمیری شہریوں کے جائزمسائل حل کیے جائیںگے۔

آزاد کشمیر اورپنجاب کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے فوری اقدامات کریںگے۔ انہوںنے کہا کہ آزاد کشمیر میں رہنے والے ہمارے بھائی ہیں اوران کی خدمت کر کے خوشی ہوگی۔آزاد جموںو کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چاہیئے۔بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی آخری حدیں پار کر لی ہیں۔انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر عالمی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا۔ بیرسٹر سلطان محمود نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بعض مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں