وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پنجاب کی ہارٹی کلچر اتھارٹیز اورڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئر پرسنز کی ملاقات

جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:32

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پنجاب کی ہارٹی کلچر اتھارٹیز اورڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئر پرسنز کی ملاقات
لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کی ہارٹی کلچر اتھارٹیز اورڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمینوں اور چیئر پرسنز نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شہروں کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے انفرادیت کے ساتھ کام کرنا ہے کیونکہ شہریوں کو ہم سے بہت توقعات ہیں اورآپ نے ڈلیورکرکے اپنی نیک نامی میں ا ضافہ کرنا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ شہروں میں سہولتیں بہتر بنانے کیلئے دن رات ایک کردیں۔شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے جدت کے ساتھ کام کیا جائے کیونکہ شہریوں کو سہولتیں دینامتعلقہ اداروںکی ذمہ داری ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہارٹی کلچر اتھارٹیز اورڈویلپمنٹ ا تھارٹیزبااختیار ہیںاورشہروں کو صاف ستھرا بناناہماری حکومت کامشن ہے اس لئے آپ نے گرین اورکلین پاکستان کی مہم میں ہراول دستے کا کردارادا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

آپ بھی میرے وزراء کی طرح اپنے اداروں میں بااختیار ہیں ۔آپ نیک نیتی اورمحنت سے کام کریں اورنتائج دیں۔انہوںنے کہا کہ میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اوررہوں گا۔تسائل اورکوتاہی برتنے والے افسر یا عملے کوعہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشید نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اتھارٹیز کے بورڈز جلد مکمل کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشید، سیکرٹری ہائوسنگ اورڈی جی ایل ڈی اے بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں