نیب نے سعد رفیق ،سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کیلئے درخواست دینے کی خبروں کی تردید کر دی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:05

نیب نے سعد رفیق ،سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کیلئے درخواست دینے کی خبروں کی تردید کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیور و(نیب )نے پیرا گون سکینڈل میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کیلئے درخواست دینے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

نیب نے خواجہ بردران کو تحقیقات کیلئے 16اکتوبر کو طلب کررکھا ہے اور دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دے رکھی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں