وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیراء ہوکرپاکستان کو ترقی کی جانب بڑھے گا‘۔سید صمصا م علی بخاری

ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے ملکی معیشت کو کھوکھلا کیا اور ملکی اداروں کا بیڑہ غرق کیا‘ پی پی 201 کے امیدوارکا خطاب

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:05

وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیراء ہوکرپاکستان کو ترقی کی جانب بڑھے گا‘۔سید صمصا م علی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و پی پی 201 کے ضمنی الیکشن کے امیدوارسید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہوزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیراء ہوکرپاکستان کو ترقی کی جانب بڑھے گا ، (ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے ملکی معیشت کو کھوکھلا کیا اور ملکی اداروں کا بیڑہ غرق کیا۔

۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے اپنے حلقے میں الیکشن کمیپئین کے دوران کیا، اس موقع ایم این اے رائے محمد مرتضیٰ اقبال، رائے حسن نواز اور علاقے کی معتبر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔حلقے سے (ن) لیگ کے مرکزی رہنمائوں رائے عمر عثمان خاں اور احسن نوازخاں کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میںشمولیت کا اعلان اورتحریک انصاف کے امیدوار سید صمصام بخاری کی حمایت کااعلان کیا، انہوں نے کہاکہ حلقے کی عوام نے تحریک انصاف کابھرپور ساتھ دینے کااعلان کردیا ہے اور انشاء اللہ 14 اکتوبر کو جیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں