وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہوکرپاکستان ترقی کی جانب بڑھے گا،سید صمصا م علی بخاری

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:14

وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہوکرپاکستان ترقی کی جانب بڑھے گا،سید صمصا م علی بخاری
لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و پی پی 201 کے ضمنی الیکشن کے امیدوارسید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیراء ہوکرپاکستان ترقی کی جانب بڑھے گا۔ ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے اپنے حلقے میں الیکشن مہم کے دوران کیا، اس موقع ایم این اے رائے محمد مرتضیٰ اقبال، رائے حسن نواز اور علاقے کی معتبر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے ملکی معیشت کو کھوکھلا کیا اور ملکی اداروں کا بیڑہ غرق کیا،حلقے سے (ن) لیگ کے مرکزی رہنماؤں رائے عمر عثمان خاں اور احسن نوازخاں کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اورتحریک انصاف کے امیدوار سید صمصام بخاری کی حمایت کااعلان کیا، انہوں نے کہاکہ حلقے کی عوام نے تحریک انصاف کابھرپور ساتھ دینے کااعلان کردیا ہے اور انشاء اللہ 14 اکتوبر کو جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے تحریک انصاف کی حکومت کے لئے خالی خزانہ اور مسائل چھوڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ملک کی سمت درست کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ، انشاء اللہ جلدملک میں تبدیلی کے سفر سے عوام کے مسائل میں کمی واقع ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں