گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے وفد کی ملاقات

جمعہ 12 اکتوبر 2018 22:12

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے وفد کی ملاقات
لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد امجد حسین ملک کی سربراہی میں وکلاء برادری کے آٹھ رُکنی وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ قانون اور انصاف کی عمل داری کویقینی بنانے کے لئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء برادری کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ انصاف کے لئے دًر دًر کی ٹھوکریں کھانے والے مظلوم افراد کا اللہ کے بعد اگر کوئی سہارا ہے تو وہ وکلاہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے تو ہمیں قانون و انصاف کی عمل داری کو یقینی بنانا ہوگا۔اس موقع پر وکلاء برادری نے گورنر پنجاب کو اِنہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے وکلاء کو یقین دلایا کہ اِن کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں