ملک ریاض کی این ڈی اے کی زمین 19 سو ارب روپے کی نکلی

ملک ریاض نے تھر میں 5 ہزار فی کنال کے ریٹ پر خریدی زمین کو کراچی میں 19 سو ارب روپے مالیت کی زمین سے تبدیل کروایا،اس کیس میں اگر نیب نے قدم اٹھایا تو سیاستدانوں سمیت متعدد سرکاری عہدیدار گرفتار ہوں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 اکتوبر 2018 22:32

ملک ریاض کی این ڈی اے کی زمین 19 سو ارب روپے کی نکلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2018ء) معروف صحافی عامر متین نے انکشاف کیا ہے کہ ملک ریاض نے تھر میں 5 ہزار فی کنال کے ریٹ پر خریدی زمین کو کراچی میں 19 سو ارب روپے مالیت کی زمین سے تبدیل کروایا،اس کیس میں اگر نیب نے قدم اٹھایا تو سیاستدانوں سمیت متعدد سرکاری عہدیدار گرفتار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک ریاض کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا ہے ،جس پر نیب کی جانب سے کاروائی کے بعد متعدد سرکاری افسران اور سیاستدانوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے کچھ عرصہ پہلے تھر میں 5 ہزار روپے فی کنال کے ریٹ پر زمین خریدی تھی جسےبعد میں انہوں نے سندھ سرکار کی ملی بھگت کے بعد کراچی میں این دی اے کی زمین سے تبدیل کروا لیا تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز افضل اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے اس تبدیلی کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں۔اس حوالے سے عدالت نے نیب کو بھی تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عامر متین کا کہنا تھا کہ این ڈی اے والی اراضی کی قیمت 19 سو ارب روپے ہے اور اسکی تبدیلی ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اس پر نیب کاروائی کرتی ہے تو وزیر اعلیٰ سے لے کر متعدد سیاستدانوں سمیت بڑی تعداد میں سرکاری افسران اور اہلکار دھرے جاسکتے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب غیر قانونی ثابت ہو چکا ہے تاہم اب اس چیز کا انتظار ہے کہ ملک ریاض اس پر کیا ڈیل کریں گے کیا وہ ہزار ارب دے کر جان چھڑائیں گے یا اس کیس میں مزید کیا ہو سکتا ہے۔                                                                                       

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں