شہباز شریف کی طبیعت بگڑ گئی

سابق وزیر اعلیٰ کا بلڈ پریشر ہائی جبکہ معدے میں سوزش پائی گئی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 اکتوبر 2018 23:37

شہباز شریف کی طبیعت بگڑ گئی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 اکتوبر 2018ء) :شہباز شریف کی طبیعت ناساز ، معدے کی سوزش میں مبتلا ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اس وقت نیب کی حراست میں ہیں۔ان پر الزام ہے کہ شہباز شریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، شہباز شریف نے لطیف برادر کا ٹھیکہ منسوخ کر کے کاسا ڈویلپر کو کنٹریکٹ دے کر مالی فائدہ پہنچایا۔

شہباز شریف سے ابتدائی تحقیقات کی گئی لیکن وہ مطمئن نہیں کر سکے جبکہ اس مقدمہ کے ملزم سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے بیان پر شہباز شریف کو گرفتار کیا۔اگلے ہی روز شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم شہباز شریف کے وکیل کی مخالفت کے بعد احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تب سے شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں ۔تاہم نیب کی زیر حراست شہباز شریف کی طبیعت کے حوالےسے تشویشناک خبر آگئی ہے۔ میڈیکل ٹیم نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ شہباز شریف کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کے ساتھ معدے میں سوزش ہے۔ شہباز شریف نیب کی حراست میں کل رات گئے تک جاگتے رہے جب کہ ان کا ہاضمہ بھی خراب ہے، شہباز شریف آج کل پرہیزی کھانا کھا تے ہیں،۔انہوں نے کل بھی کھچڑی اور دہی کھایا جب کہ صبح ناشتے میں سینڈ وچ اور رات کھانے میں دال سبزی اور چاول کھائے۔اس طرح شہباز شریف دوپہر میں صرف پھل کھا رہے ہیں تاکہ انکے ساتھ پیش آنے والا طبی معاملہ گھمبیر نہ ہوجائے۔                                     

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں