تمام حکومتی منفی ہتھکنڈوں کے باوجود آج ایک مرتبہ پھر شیر ہی دھاڑے گا ‘پرویز ملک

عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور ضمنی سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری پری پول ریگنگ ہے‘عمران نذیر

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 13:32

تمام حکومتی منفی ہتھکنڈوں کے باوجود آج ایک مرتبہ پھر شیر ہی دھاڑے گا ‘پرویز ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ تمام حکومتی منفی ہتھکنڈوں کے باوجود آج 14اکتوبر کو ایک مرتبہ پھر شیر ہی دھاڑے گا۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے لاہورمیں انتخابی مہم کے دورانکارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد،غزالی سلیم بٹ، سعدیہ تیمور،ربیعہ نصرت سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار ے جا رہے ہیں اور بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں الیکشن کمیشن نوٹس لے،جنرل الیکشن سے قبل میاں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد ضمنی الیکشن سے قبل میاں شہباز شریف کی گرفتاری پری پول رگنگ ہے،اناڑی حکمران اپنی اصلیت پر آ چکے ہیں اور چند دوں کے مہمان ہیں، ن لیگ کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکالا سی پیک جیسے منصوبوں سے ملکی معیثت بہتری کی طرف گامزن ہوئی لوڈ شیڈنگ کے بحران کو ختم کرنے کے لیے بجلی کے نئے کارخانے لگائے موٹرویز تعمیر کی جس سے پاکستان کے دنیا بھر میں وقار بلند ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیگی شیروں نے نہایت مشکل اور بدترین دھاندلی میں جنگ لڑی ہے طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ اچھا وقت آئے گا، ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں