عابد باکسر کی درخواست ضمانت میں توسیع ،مقدمات ایک ہی عدالت میں منتقل

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 13:32

عابد باکسر کی درخواست ضمانت میں توسیع ،مقدمات ایک ہی عدالت میں منتقل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) لاہور کی مقامی عدالت نے سابق پولیس افسر عابد باکسر کی درخواست ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ان پر قائم دس مقدمات کو ایک ہی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے لاہور کی سیشن عدالت میں جعلسازی، فراڈ کیس، اغواء کے الزامات کیس کی سماعت ہوئی، عابد باکسر سیشن عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف کے چھٹی پر ہونے پر ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پرعابد باکسر کے وکیل آذر لطیف خان نے درخواست ضمانت میں مزید توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت سترہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب عابد باکسر کے وکیل استدعا پر دس کیسز ایک ہی عدالت میں منتقل کردیئے گئے ہیں، عابد باکسر پر مختلف تھانوں میں دس مقدمات درج ہیں،جس میں دفعہ چار سو بیس،چار سو اڑسٹھ،چار سو اکہتر،چار سو اڑتالیس اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عابد باکسر کا کہنا تھا کہ انکے اوپر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں