گڑھی شاہو میں کریکر دھماکہ ،پولیس نے دو مزدوروں کو حراست میں لے لیا

دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،گھر سے دھماکہ خیز اشیا سمیت مشکوک چیزیں برآمد

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 16:24

گڑھی شاہو میں کریکر دھماکہ ،پولیس نے دو مزدوروں کو حراست میں لے لیا
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) صوبائی دارالحکومت کے گنجان آباد علاقے گڑھی شاہو میں کریکر دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو مزدوروں کو حراست میں لے لیا جبکہ گھر سے دھماکہ خیز اشیا سمیت مشکوک چیزیں قبضے میں لے لی گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گڑھی شاہو میں واقع گھر میں ہفتہ کے روز کریکر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا گھیرائوکر لیا۔بتایا گیا ہے کہ جس گھر میں دھماکہ ہوا وہاں سے شیل گولے سمیت دیگر مشکوک اشیا بھی ملی ہیں جن کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس نے دو مزدوروں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں