پاکستان اور گجرات کا نام بلند کرنے والی نسیم اختر کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے،سعودی حکومت کے مشکور ہیں جس نے ان کے ہاتھ کی کڑھائی سے لکھے قرآن پاک کی ایک جلد مسجد نبویﷺ میں رکھ دی ،چودھری پرویزالٰہی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:52

پاکستان اور گجرات کا نام بلند کرنے والی نسیم اختر کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے،سعودی حکومت کے مشکور ہیں جس نے ان کے ہاتھ کی کڑھائی سے لکھے قرآن پاک کی ایک جلد مسجد نبویﷺ میں رکھ دی ،چودھری پرویزالٰہی
لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وہ صدر مملکت سے ملاقات کرکے کپڑے پر ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن پاک لکھنے والی خاتون نسیم اخترکو صدارتی ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ان کی پذیرائی کیلئے کہوں گا،چوہدری پرویز الٰہی اپنی اہلیہ اور صاحبزادے راسخ الٰہی کے ہمرا ہ کپڑے پر ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن پاک لکھنے والی خاتون نسیم اختر کے گھر گئے اور اس عظیم کام پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی، انہوں نے قرآن پاک کی زیارت بھی کی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم اختر نے یہ منفرد کام کر کے گجرات اور پاکستان کا نام بلند کیا ہے، میں سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کی اس بیٹی کی کاوش کو سراہا اور مسجد نبویﷺ میں اس نسخہ کو رکھا، میں علماء کرام سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نسیم اختر نے کہا کہ میری حکومت سے بس یہی درخواست ہے کہ میرے اس ہنر کو آگے بڑھانے کیلئے ایک ادارہ قائم کیا جائے، میں نے 32 سال دن رات ایک کرکے یہ نسخہ مکمل کیا ہے اور یہی میری زندگی کا مقصد تھا، یہ قرآن پاک دس جلدوں پر مشتمل ہے اس کی ایک جلد مسجد نبویﷺ کی لائبریری میں رکھ دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں