وزیراعظم بااختیارہوتا تونمونےوزیراعلیٰ نہ ہوتے،مشاہداللہ خان

عمران خان کے پیچھے بااختیار لوگ ہیں،آئی ایم ایف کے پاس جاکر اگر مسلم لیگ ن کے نقش قدم پر چلنا تھا توہمیں چور ڈاکو کیوں کہا؟ اب ہمارے نقش قدم پر چل رہے ہو تو پھر اب چور ڈاکو کون ہوا؟ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:01

وزیراعظم بااختیارہوتا تونمونےوزیراعلیٰ نہ ہوتے،مشاہداللہ خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بااختیار ہوتا تونمونے وزیراعلیٰ نہ ہوتے،عمران خان کے پیچھے بااختیار لوگ ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جاکر اگر مسلم لیگ ن کے نقش قدم پر چلنا تھا توہمیں چور ڈاکو کیوں کہا؟ اب ہمارے نقش قدم پر چل رہے ہو تو پھر اب چور ڈاکو کون ہوا؟ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پیچھے بااختیار لوگ ہیں، عمران خان اگر خود بااختیار وزیراعظم ہوتا توجو تحریک انصاف نے نمونے وزیراعلیٰ بنائے ہیں وہ نہ بنتے۔

انہوں نے کہا کہ کیا صاحب نظر لوگ ؟ کیا پہچان ہے؟ عثمان بزدار بارے دلیل دی جاتی ہے کہ پسماندہ علاقے سے اس کا تعلق ہے۔ اگر پسماندہ علاقے سے وزیراعلیٰ بنایا جاتا ہے تو وزیراعظم پسماندہ علاقے سے کیوں نہیں بنایا گیا؟پھر وزیراعظم ایسے شخص کو کیوں بننا چاہیے جس نے ساری زندگی لندن کی ٹھنڈی ہواؤں میں گزاری ہو۔

(جاری ہے)

اس کو بھی پسماندہ علاقے کا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے ۔ لیکن انہوں نے خودکشی کا نعرہ لگایا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے توخودکشی کرلیں گے۔ لیکن مسلم لیگ ن نے ایسے نعرے بھی تو نہیں لگائے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کے نقش قدم پر چلنا تھا توہمیں چور ڈاکو کیوں کہا؟ اب ہمارے نقش قدم پر چل رہے ہو تو پھر اب چور ڈاکو کون ہوا؟ مشاہداللہ خان نے کہا کہ ہم عجیب ڈاکو تھے کہ ہمارے دور میں ڈالر 103اور آپ کے دور میں 138روپے کا ہوگیا ہے۔ سلنڈر کی قیمت ڈبل ہوگئی ہے۔آپ کا وزیرخزانہ بقراط کہتا تھا کہ 45روپے فی لیٹر پٹرول پر لیوی ختم کرکے سستا کروں گا۔ لیکن اب کیوں نہیں کیا گیا؟ پی ٹی آئی کو اپنی باتوں پر توقائم رہنا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں