حکومت بھی نواز شریف دور کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہے ‘سینیٹر آصف کرمانی

انشااللہ (ن) لیگ دوبارہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان اور عوام کی خدمت کرے گی‘بیان

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:00

حکومت بھی نواز شریف دور کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہے ‘سینیٹر آصف کرمانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ حکومت بھی نواز شریف دور کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار نے دن رات محنت کر کے پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دیا تھا،عوام نواز شریف اور شہباز شریف کے دور کو یاد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انشااللہ دوبارہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان اور عوام کی خدمت کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں