ترجمان پاک فوج کی ملک سے باہر موجود پاک فوج کے سابق سربراہان کے حوالے سے وضاحت

کہا گیا کہ 7 آرمی جنرل پاکستان سے باہر ہیں جبکہ ایسا نہیں،صرف پرویزمشرف اورجنرل ریٹائرڈ راحیل شریف ملک سے باہر ہیں، میجر جنرل آصف غفور

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:41

ترجمان پاک فوج کی ملک سے باہر موجود پاک فوج کے سابق سربراہان کے حوالے سے وضاحت
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 اکتوبر 2018ء) :ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ملک سے باہر موجود پاک فوج کے سابق سربراہان کے حوالے سے وضاحت پیش کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کی۔اس بات چیت میں میں انہوں نے ملک کے داخلی اور خارجی امور پر بات کرنے کے علاوہ پاک فوج پر کیچڑ اچھالنے والوں کو بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج منظم ادارہ ہےجس پرسب اعتمادکرتےہیں۔فوج دہشتگردوں سےلڑرہی ہےجبکہ یہ کام پولیس کاتھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہرمسئلےکےپیچھےفوج نہیں ہے۔سیاسی اختلافات کوقومی سلامتی پرترجیح نہ دی جائے۔فوج پرالیکشن میں دھاندلی کرانےکاالزام لگایاگیا۔کسی کےپاس دھاندلی کےثبوت ہیں توسامنےلائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشرف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سابق آرمی چیف ملک سےباہر نہیں ہے۔مشرف سابق آرمی چیف ضرور ہیں مگر انکی سیاست سے پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے۔اس موقع پر انہوں نے مخالفین کی جانب سے ملک سے باہر موجو پاک آرمی کے سابق سربراہان کے حوالے سے بھی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہا گیا کہ 7 آرمی جنرل پاکستان سے باہر ہیں جبکہ ایسا نہیں۔

صرف پرویزمشرف اورجنرل ریٹائرڈ راحیل شریف ملک سے باہر ہیں ۔ انہوں نے مخالفین کی جانب سے پاک فوج کے بجٹ پر کئیے جانے والے پراپیگنڈا کا بھی جواب دیا ۔انہوں نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے پاک فوج کے بجٹ کو کم ترین قرار دے دیا۔اس حوالے سے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج بھی کفایت شعاری کےحق میں ہے۔پاک فوج کی جانب سے متعلقہ گاڑیاں خریدنے کا خط جعلی ہے۔اس ساری پریس کانفرنس میں اہم ترین انکشاف یہ کیا گیا کہ پاک فوج کاکم ترین بجٹ ہے،40فیصدٹیکس کی مدمیں واپس چلاجاتاہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ سے مخالفین پاک فوج کو بھاری بجٹ کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں