ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذ کرنا ہوگا‘ نعمان اعجاز

بیرون ممالک سکالر شپس کیلئے معاہدے کئے جائیں اس کیلئے حکومت سفارتخانوں کو ذمہ داریاں سونپے

اتوار 14 اکتوبر 2018 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ اگر ہم ے دنیا کے مہذب اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونا ہے تو تعلیم کے میدان میں ایمر جنسی کا نفاذ کرنا ہوگا ، بچوںاور خصوصاً بچیوں کی لازمی تعلیم کیلئے نہ صرف والدین پر کڑی شرائط عائد کی جائیں بلکہ ان کے لئے مراعات کا بھی اعلان کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ آج ہمارے ہمسائے میں بسنے والے ممالک خواندگی میں ہم سے آگے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ ممالک ترقی کی را ہ پر بھی گامزن ہو گئے ہیں۔ ہمسایہ ملک کی آئی ٹی کے شعبے میں جتنی ایکسپورٹ ہیں ہمارے تمام شعبوں کی مجموعی ایکسپورٹ بھی اس کے مقابلے پر نہیں۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ طلبہ او رطالبات کے لئے بیرون ممالک سکالر شپس کیلئے معاہدے کئے جائیں اور اس کیلئے سفارتخانوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں۔ جب ہم تعلیم یافتہ ہوں گے تو پھر ہمیں قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لئے ڈنڈا ٹھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں