بزرگ رکشہ ڈرائیور نے عمران خان کا خوبصورت الفاظ میں دفاع کر دیا

مجھ سمیت 22کروڑ عوام بےایمان ہے عمران خان ان سب کو آہستہ آہستہ ٹھیک کرے گا جس میں وقت لگے گا، ضمنی انتخابات میں بھی بلا شیر کو شکست دے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 11:42

بزرگ رکشہ ڈرائیور نے عمران خان کا خوبصورت الفاظ میں دفاع کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اکتوبر 2018ء) بزرگ رکشہ ڈرائیور نے عمران خان کا خوبصورت الفاظ میں دفاع کر دیا ۔ عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ غریب لوگوں سے ٹیکس نہ لے بلکہ کرپٹ لوگوں سے پیسہ اکھٹا کر کے ہم پر خرچ کرے۔تفصیلات کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف حکومت میں آنے سے پہلے تبدیلی کا نعرہ لگاتی رہی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے 2 ماہ ہونے والے ہیں۔

اس دوران جہاں حکومت نے مقبول فیصلوں کے ذریعے اپنی ساکھ بہتر بنائی ہے وہیں انہیں مشکل فیصلے بھی کرنا پڑے ہیں۔ جن میں سے گیس ،تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عوام پر سخت گراں گزرا۔جس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے حکومت پر شدید تنقید کی گئی تاہم ابھی ملک میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو عمران خان پر بھروسہ کر رہےہیں اور انہیں امید ہے کہ عمران خان ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ایسی ایک مثال ایک رکشہ ڈارئیور کی ہے جن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھی بلا شیر کو شکست دے دے گا۔بزرگ رکشہ ڈارئیور کا کہنا تھا کہ گھر کا ایک بیمار بچہ بگڑ جائے تو اس کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے یہ تو پھر 22کروڑ عوام ہے جس کو سنبھالنا بہت مشکل کام ہے۔تحریک انصاف کو وقت دینا چاہئیے وہ ضرور کام کر کے دکھائے گی۔رکشہ ڈارئیور نے کہا کہ مجھ سمیت یہ 22کروڑ عوام بے ایمان ہے اب عمران خان آہستہ آہستہ ان سب کو ٹھیک کرے گا۔

عمران خان ان تمام مگر مچھوں کر پکڑ کر اندر کرے گا اور ان سے رقم لے کر ہم پر خرچ کرے گا،عمران خان کو چاہئیے کہ وہ غریب عوام پر ٹیکس نہ لگائے بلکہ کرپٹ لوگوں سےپیسہ لے کر ہم پر خرچ کرے اوریہی وجہ ہے کہ ہم نےعمران خان کو ووٹ دیا تھا۔بزرگ شہری نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں